دہلی

پولس پر حملے سے متعلق 7 سال پرانے معاملہ میں دو آپ ایم ایل اے قصوروار

نئی دہلی ،12ستمبر (ہندوستان اردو ٹائمز ) راؤس ایونیو کورٹ نے عام آدمی پارٹی کے دو ممبران اسمبلی کو پولس اہلکاروں پر حملے سے متعلق سات سال پرانے معاملے میں مجرم قرار دیا ہے۔ عدالت نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے اکھلیش پتی ترپاٹھی، سنجیو جھا سمیت 15 دیگر کو مجرم قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ معاملہ 20 فروری 2015 کا ہے جب ایک بے قابو ہجوم نے براڑی تھانے میں موجود پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا تھا۔مشتعل ہجوم پولیس سے دونوں گرفتار افراد کو حوالے کرنے کا مطالبہ کر رہا تھا۔ عدالت کا یہ حکم 7 ستمبر کا ہے ،جو اب منظر عام پر آیا ہے ۔ مجرموں کی سزا پر جرح 21 ستمبر کو ہوگی۔

ایک اور معاملے میں عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے پروین کمار کو راؤس ایونیو کورٹ نے بری کر دیا ہے۔ 2020 کے اسمبلی انتخابات کے دوران دہلی پولیس نے پروین کمار کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی تھیں۔اے اے پی ایم ایل اے پروین کمار کو عدالت نے بری کر دیاہے، دہلی پولیس کی طرف سے عدالت میں پیش کیے گئے گواہوں کو مسترد کر دیا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button