دیوبند

پوری ریاست میں ٹول ٹیکس ختم کئے جائیں :بھگت سنگھ ورما

دیوبند،21؍جولائی(رضوان سلمانی) بھارتیہ کسان یونین ورما گروپ کے ذریعہ ریاست بھر میں ہائی وے سے ٹول ٹیکس ختم کرانے سمیت کسانو ں کے دیگر مطالبات اور مسائل کو لیکر آنے والے 31؍جولائی کو اسٹیٹ ہائی وے پر چکا جام کیا جائے گا ۔آج دیوبند کے قریبی گاؤں ہاشم پورہ میں منعقدہ میٹنگ میں تنظیم کے کنوینر بھگت سنگھ ورما نے کہا کہ کسانو ں کو ان کی فصلوں کی واجبی قیمت تو دور لاگت کی قیمت بھی نہیں مل پارہی ہے جس کے سبب کسان مالی تنگی کے دور سے گذر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کے قرض معاف کرانے ،کھیتوں کے لئے مفت بجلی دلانے ،غریب لوگوں کو آدھی قیمت پر بجلی دلانے ،من ریگا اسکیم کو کھیتوں سے جوڑنے ،اگنی پتھ اسکیم کو ختم کرانے ،گنے کی واجبی قیمت 600؍فی کونٹل دلانے اور ہائی وے اور سڑکوں سے ٹول ٹیکس ختم کرانے وغیرہ مطالبات کو لیکر 31؍جولائی کو دیوبند میں جامعہ طبیہ کے سامنے ہائی وے پر چکا جام کیا جائے گا ۔تنظیم کے ریاستی سکریٹری چودھری رشی پال پردھان نے کہا کہ ہماری تنظیم کسانوں کی لڑائی آخری دم تک لڑے گی ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ بجلی کی جانب سے کسانوں اور عوام کا کیا جارہا استحصال کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا ۔میٹنگ کی نظامت آصم ملک نے کی۔ اس موقع پر محمد ساجد،عبد الستار،محمد یوسف،محمد ندیم،ذیشان احمد،عرفان ،فرقان ،گلفام،پرویز،فاروق،طاہر،محمد وغیرہ موجود رہے ۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button