پورنیہ

مولانا شمشاد رحمانی کو نائب امیر شریعت نامزد کرنے پر سیمانچل میں خوشی کی لہر

مفکراسلام حضرت امیرشریعت محمد ولی رحمانی نے نوجوان عالم دین کو اپنا نائب منتخب کرکے نوجوان نسل میں ان کی قیادت کی صلاحیت کو اجاگر کیا ہے ۔مولانا اورنگ زیب کلیم قاسمی

پورنیہ ،31مارچ (پریس ریلیز) بہار اڈیشہ اور جھارکھنڈ کا ممتاز دینی ،ملی اور سماجی ادارہ امارت شرعیہ مسلم امہ کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے ،جو روز اول سے ہی ملت اسلامیہ کے لئے ہر درد کی دوا کے طور پر سرگرم عمل ہے ،یہی وجہ ہے مسلمانان ہند میں اس ادارہ کو ایک خاص طرح کا اعتبار واعتماد حاصل ہے اور اس کے کارنامے و خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہے ۔ان خیالات کا اظہار سیمانچل مدرسہ ایجوکیشن فورم کے جنرل سکریٹری مولانا اور نگ زیب کلیم قاسمی نے کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: سی بی آئی عدالت سے عشرت جہاں دہشت گرد قرار، تینوں پولیس افسران الزمات سے بری

 

انہوں نے سیمانچل سے تعلق رکھنے والے مولانا شمشاد رحمانی استاد حدیث دارالعلوم وقف دیوبند کو نائب امیر شریعت منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امیر شریعت کا یہ حسن انتخاب ہے کہ انہوں نے سیمانچل اور وہ بھی نوجوان عالم دین پر اعتماد کرکے نوجوان نسل میں ان کی قیادت کی صلاحیت کو اجاگر کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پین کارڈ کو آدھار سے لنک کرنے کا آج آخری دن، نہیں کیا تو بھرنا ہوگا جرمانہ

حضرت امیر شریعت نے ہمیشہ اپنی عملی کوششوں سے یہ ظاہر کیا ہے وہ نوجوانوں کو ہر شعبہ میں موقع دینے کا مجاز رکھتے ہیں اور سیادت وقیادت بھی نوجوانوں کے سپرد کرنے پر آمادہ رہتے ہیں ،جس طرح ایک جوہری کی نظر ہیروں پر رہتی ہے اسی طرح حضرت امیر شریعت بھی ہندوستانی مسلمانوں کے درمیان باصلاحیت اور ہنرمند اشخاص پر نظر کرتے ہوئے ان کی تلاش میں رہتے ہیں اور اپنے گہرے تجربات سے ان کی سرپرستی کرکے غیر معروف افراد کے اندر چھپے گوہر کو ملت اسلامیہ کی گراں قدر خدمات کے قابل بنادیتے ہیں ۔مولانا اورنگ زیب نے کہا کہ حضرت امیر شریعت نے باصلاحیت ،تجربہ کار نوجوان عالم دین مولانا شمشاد رحمانی کو اپنا نائب مقرر کرکے ہم سیمانچل والوں کو گراں بار کیا ہے ،دعا ہے کہ اللہ رب العزت حضرت والا کو صحت وتندرستی کے ساتھ لمبی عمر عطاکرے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close