مدھیہ پردیش

پنڈت پردیپ مشرا کی آئین مخالف تقریر کے خلاف ایس ڈی پی آئی کی جانب سے گوہل پور تھانے میں شکایت

جبل پور۔(پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) مدھیہ پردیش کے ریاستی صدر عرفان الحق کی قیادت میں پارٹی کی جبل پور ضلع کی ایک وفد نے 9مئی 2022کو گوہل پور تھانہ جاکر سیہورمیں آئین مخالف تقریر کرنے والے پنڈت پردیپ مشرا کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔

ایس ڈی پی آئی کی وفد نے تھانہ انچارج سے درخواست کی کہ ایسے تقاریر اور بیانات پر پابندی لگانی چاہئے جس سے آپسی بھائی چارے کو خطرہ لاحق ہوتا ہو۔ اس موقع پر تھانہ گوہل پور کے انچارج نے درخواست منظور کرتے ہوئے کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ وفد میں ضلعی ایگزیکٹو ممبران مجاہد انصاری، لیاقت، انصاری،محمود احمد، ضلعی میڈیا انچارج رفیق احمد شریک رہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button