شوبزقومی

پنڈتوں کے ساتھ مسلمانوں پربھی ظلم ہوا،فلم فرقہ وارانہ ہم آہنگی کومتاثرکررہی ہے

مسلمانوں نے پنڈتوں کوبچایا،ایس پی لیڈر ایس ٹی حسن نے کہا،’کشمیرفائلز‘ گنگاجمنی تہذیب پرحملہ

نئی دہلی21مارچ (ہندوستان اردو ٹائمز) بالی ووڈ فلم کشمیر فائلزپرجم کرسیاست کی جارہی ہے ۔بی جے پی ا سے بھنانے میں لگی ہے ۔سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن نے کہاہے کہ کشمیر فائلوں میں جو کچھ بھی دکھایا گیا ہے وہ بہت افسوسناک ہے، جو کچھ ہوا وہ شرمناک ہے۔

پنڈتوں کے ساتھ جو ظلم ہوا ہے۔ اس کے ملزم کو سخت ترین سزا دی جائے۔ لیکن اسے پورے ملک میں دکھانے سے کہیں نہ کہیں ہماری فرقہ وارانہ ہم آہنگی متاثر ہو رہی ہے۔ایس ٹی حسن نے کہاہے کہ تھیٹر میں نعرے لگ رہے ہیں، لوگ آپس میں جھگڑ رہے ہیں۔

ہم چاہتے ہیں کہ اگر کشمیر دکھانا تھا تو کم از کم یہ دکھاناچاہیے تھا کہ جو ظلم دہشت گردوں نے کشمیری پنڈتوں کے ساتھ کیا ہے وہی ظلم کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہواہے۔ ان حالات میں وہاں سینکڑوں مسلمان مارے جاچکے ہیں، انہیں پنڈت میں مارا ہوا دکھایا جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہاہے کہ ہمارا پیار محبت گنگا جمونی تہذیب کو خراب کر رہا ہے،

ہم سمجھتے ہیں کہ ان چیزوں کو اسکرین پر نہ لایا جائے ورنہ ساری حقیقت سامنے آ جائے۔ جس طرح مسلمانوں نے اپنے کشمیری پنڈت بھائیوں کو بچایا ہے وہ بھی دکھانا چاہیے تو ہم آہنگی کا پیغام جاتا ہے، اب نفرت کا پیغام جا رہا ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button