پنجاب

پنجاب :کل سے پانچویں سے بارہویں تک کی کلاس کا آغاز ، تمام اسکول صبح 10 سے صبح 3 بجے تک رہیں گے کھلے

چنڈی گڑھ ، 6جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) حکومت پنجاب نے ریاست میں اسکول کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جمعرات یعنی 7 دسمبر سے پانچویں سے بارہویں جماعت کے طلباء کے لئے اسکول کھول دیئے جائیں گے۔ریاستی وزیر تعلیم وجے اندر سنگلا نے کہا کہ اس فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری ، نیم سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہوگا۔ اسکول کے اوقات صبح 10 بجے سے شام 3 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرونابحران میں منظوری کے بعد وزیر اعلی امریندر سنگھ نے محکمہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ بچوں کی حفاظت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔تمام اسکول انتظامیہ کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔وہیں اب تک ملک میں صحت یاب ہونے والے کورونا مریضوں کی تعداد آج ایک کروڑسے عبور کر جائے گی۔ منگل کے روز 17 ہزار 909 کورونا مریضوں کی شناخت ہوئی ، 21 ہزار 161 افراد ٹھیک ہوئے ، جبکہ 265 کی موت ہوگئی ہے۔ 3531 فعال مریضوں میں کمی واقع ہوئی، وہیں اب 2.24 لاکھ فعال کیس باقی ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر 1.03 کروڑ کیس رپورٹ ہوچکے ہیں ، 99.96 لاکھ مریض صحت یاب ہوگئے ہیں ،اور 1.50 لاکھ متاثرہ فوت ہوچکے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close