پنجاب

مسلم اکثریتی علاقہ مالیرکوٹلہ کونیاضلع بنانے کے اعلان پریوگی برہم،تقسیم کی پالیسی بتایا

لکھنؤ15مئی(ہندوستان اردوٹائمز) یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو پنجاب کے مسلم اکثریتی علاقے مالیرکوٹلہ کو نیا ضلع بناناہضم نہیں ہوا۔انھوں نے امریندرسنگھ حکومت پر حملہ کیا ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہاہے کہ یہ کانگریس کی تقسیم کرنے کی پالیسی کا ایک عکس ہے۔یوگی آدتیہ ناتھ نے ہندی میں ٹویٹ کرکے پنجاب حکومت کو نشانہ بنایا۔ یہ ضلع (مالیرکوٹلہ ضلع) چنڈی گڑھ سے 131 کلومیٹر دور ہے۔ اس کونیاضلع بنایاجارہاہے۔مالیرکوٹلہ پنجاب کا23واں ضلع ہیوزیر اعلیٰ پنجاب امریندر سنگھ نے جمعہ کے روز عید کے موقع پر یہاں ایک نیا ضلع بنانے اور متعدد ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا۔ عیدکے موقع پر نئے مالیرکوٹلہ ضلع کا اعلان کرتے ہوئے امریندر سنگھ نے ملک کی سیکولر شبیہ کا ذکر کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھاکہ تمل ناڈو ، مغربی بنگال سمیت متعدد ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں فرقہ پرست طاقتوں کو بری طرح نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ امریندر سنگھ نے ٹویٹ کیا تھا اور کہا تھا کہ میں عیدکے موقع پر یہ کہتے ہوئے خوش ہوں کہ میری حکومت نے مالیرکوٹلہ کو نیا ضلع بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب کا یہ 23واں ہے۔اس ضلع تاریخی اہمیت بہت ہے۔ جلد ہی ضلعی انتظامیہ کا دفتر یہاں کام کرنا شروع کردے گا۔امریندرسنگھ نے ایک آن لائن پروگرام میں کہاہے کہ یہ مقامی لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ اس سے انتظامی کام سے متعلق ان کی پریشانیوں کو دور ہوجائے گا۔ ان کے مسائل کو تیزی سے حل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا ، پوری دنیا کی سکھ برادری مالیرکوٹلہ کے سابق نواب شیر محمدخان کا احترام کرتی ہے ، جس نے مغلوں کے مظالم اور گرو گوبند سنگھ کے دونوں بیٹوں کے اینٹوں میں زندہ چنوانے کے خلاف آواز اٹھائی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close