پنجاب

پنجاب : مظاہرین نے بی جے پی کے ایم ایل اے کو زدوکوب کیا ، مبینہ طور پر پیٹا اور ان کی قمیص پھاڑ دی

چنڈی گڑھ28مارچ(آئی این ایس انڈیا) پنجاب کے بی جے پی کے ایک ایم ایل اے کوضلع مکتسر کے مالوٹ میں کسانوں کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر پیٹا اور ان کی قمیص پھاڑ دی۔ یہ معلومات پولیس نے دی ہیں۔ پچھلے کئی مہینوں سے بی جے پی قائدین کو کسانوں کی مخالفت کا سامناہے۔کسان زرعی قوانین کے معاملے سے متعلق ریاست میں بی جے پی قائدین کے پروگراموں کی مخالفت کر رہے ہیں۔

عہدیداروں نے بتایاہے کہ جب آبور کے ایم ایل اے ارون نارنگ مقامی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کے لیے مالوٹ پہنچے تو احتجاج کرنے والے کسانوں کے ایک گروہ نے ان کا گھیراؤ کرلیا اور کالی سیاہی نے انہیں اوران کی گاڑیوں پر پھینک دیا۔ پولیس نے بتایاہے کہ کچھ پولیس اہلکار ایم ایل اے اور مقامی رہنماؤں کو ایک دکان پر لے گئے لیکن بعد میں جب وہ اس سے باہر نکلے تو مظاہرین نے مبینہ طور پر انہیں پیٹا اور نارنگ کے کپڑے پھاڑڈالے۔عہدیداروں نے بتایاہے کہ نارنگ کے ہمراہ آنے والے پولیس اہلکاروں کو مظاہرین سے بچانے میں انہیں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعدمیں پولیس نے ایم ایل اے کو ایک محفوظ جگہ پرلے جایا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close