پنجاب

کورونا وائرس: پنجاب میں اسکول-کالج 31 مارچ تک بند ، کئی اضلاع میں نائٹ کرفیو نافذ

چندی گڑھ،19؍مارچ(آئی این ایس انڈیا)پنجاب میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کے درمیان اسکولوں اور کالجوں کو 31 مارچ تک بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ نیز کئی اضلاع میں نائٹ کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل کل وزیر اعلی امریندر سنگھ نے نو 9 سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں نائٹ کرفیو کو دو گھنٹے کیلئے بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔لدھیانہ ، جالندھر ، پٹیالہ ، موہالی ، امرتسر ، گرداس پور ، ہوشیار پور ، کپورتھلا اور روپ نگر میں رات کے گیارہ سے صبح پانچ بجے کے بجائے اب رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔ ان اضلاع میں روزانہ کورونا کے 100 سے زیادہ کیس رپورٹ ہورہے ہیں۔سی ایم امریندر سنگھ نے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس کی حالت سنگین ہے ، ایسی صورتحال میں لوگ کورونا قوانین پر عمل نہیں کرتے ہیں تو سخت اقدامات اٹھانا پڑسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے لئے یہ آسان نہیں ہوگا۔ شاید لوگ اسے پسند نہ کریں لیکن یہ میرا فرض ہے۔ وزیر اعلی نے لوگوں سے اپیل کی کہ اگر وہ بیمار ہیں تو ڈاکٹر کے پاس جائیں اور جانچ کروائیں۔ انہوں نے تمام لوگوںسے ماسک پہننے اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے ضرورت پڑنے پر کورونا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سزا دینے کا بھی انتباہ دیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close