پنجاب

دہلی جاکر بے قصور نوجوانوں کوباہر نکالنا کیپٹن صاحب کا فرض ہے:ہرسمرت بادل

نئی دہلی،06؍ فروری ( آئی این ایس انڈیا ) زرعی قوانین کی وجہ سے کسانوں نے آج چکہ جام کیا ۔ چکہ جام ہفتہ کی دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک جاری رہا ۔ لیکن 26 جنوری کو دہلی میں ٹریکٹر ریلی کے نام پر ہونے والے تشدد کے بعد پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے متعدد کیس درج کیے۔ اب اس سے متعلق شرونی اکالی دل کی رہنما ہرسمرت کور بادل نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کپتان صاحب کا فرض ہے کہ وہ دہلی جاکر معصوم نوجوانوں کو باہر نکالیںاور ان کے خلاف کیسز بند کریں تاکہ 200 سے 300 نوجوانوں کی زندگیاں خراب نہ ہوں۔ سابق وزیر نے کہا کہ 26 جنوری سے ان نوجوانوں کو بند رکھا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ہرسمرت کور بادل نے مرکزی حکومت کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ ایک غلط فہمی ہے کہ صرف پنجاب کے کسان ہی احتجاج کررہے ہیں بلکہ پورا ملک سراپا احتجاج ہے ، تمام ریاستوں کے کسان جائے احتجاج پر بیٹھے ہیں۔ اگر حکومت اب بھی آنکھیں بند کرکے یہ دعوی کرنا چاہتی ہے کہ صرف پنجاب ہی مخالفت کر رہا ہے تو کوئی کچھ نہیں کرسکتا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close