پنجاب

کسان احتجاج: اکالی دل کی وزیر اعظم مودی سے اپیل – کسانوں کی آواز سنیں ، زرعی قانون منسوخ کریں

نئی دہلی،06؍ فروری ( آئی این ایس انڈیا ) مرکز کے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کے درمیان اکالی دل نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ان قوانین کو منسوخ کرنے کی اپیل کی ہے۔ شرومنی اکالی دل کے رہنما اور پنجاب کے نائب وزیر اعلی سکھبیر سنگھ بادل نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو ملک کی آواز سننی چاہئے اور زرعی قوانین کو منسوخ کرنا چاہئے۔اکالی رہنما سکھبیر سنگھ بادل نے کہا کہ میں وزیر اعظم مودی سے یہ کہنا چاہوں گا کہ ملک کی آواز اورملک کے کسانوں کی آواز کو سننا چاہئے اور ان 3 قوانین کو جلد منسوخ کردینا چاہئے۔اسی دوران اکالی دل کی رہنما اور سابق مرکزی وزیر ہرسمرت کور بادل نے کہا کہ یہ کیپٹن صاحب (پنجاب کے سی ایم امریندر سنگھ) کا فرض ہے کہ وہ دہلی جاکر بے قصور نوجوانوں کو باہر نکالیں اور ان کے خلاف ہوئے کیسز بند کریں ۔ دو،تین سو نوجوانوں کی زندگیوں کو خراب نہ ہو۔ 26 جنوری سے ان نوجوانوں کو بند رکھا گیا ہے ۔واضح رہے کہ این ڈی اے میں بی جے پی کی پرانی حلیف شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) نے زرعی قوانین سے متعلق اتحاد سے ناطہ توڑا تھا ۔ اور ساتھ ہی مرکزی وزیر ہرسمرت کور بادل نے وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیاتھا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close