پنجاب

مودی کسانوں کے مطالبات کو قبول کریں:امریندرسنگھ

پٹیالہ26جنوری(آئی این ایس انڈیا) منگل کووزیراعلیٰ پنجاب امریندر سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے کسانوں کے مطالبات قبول کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہاہے کہ نئے قانون مکمل طور پر غلط ہیں۔ امریندرسنگھ نے کہاہے کہ دہلی کی سرحدوں پر بیٹھے بزرگ کسان اپنے لیے نہیں بلکہ اپنے بچوں اور آئندہ نسلوں کے لئے موجود ہیں۔ راجہ بھلنڈر سنگھ اسپورٹس کمپلیکس میں قومی پرچم لہرانے کے بعد وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ زرعی قوانین مکمل طور پر غلط ہیں کیونکہ وہ وفاق سے متصادم ہیں اور آئین کے شیڈول سات کے تحت زراعت ریاست کاموضوع ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ پرامن رہیں اورملک آپ کے ساتھ ہے۔امریندرسنگھ نے کہا ہے کہ یوم جمہوریہ کی تقریبات کے دوران ان کا دل کسانوں کے ساتھ ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close