پنجاب

پی ایس ای بی: ہر ایک کو کلاس 1 سے 12 تک پری بورڈ امتحان دینا پڑے گا

چنڈی گڑھ20جنوری(آئی این ایس انڈیا) پنجاب کے تمام سرکاری اسکولوں میں پری بورڈ امتحان 8 فروری 2021 سے شروع ہوگا۔ اس سے قبل پانچویں ، آٹھویں،دسویں اور بارہویں کے طلباء کو پری بورڈ امتحان دینا پڑتا تھا۔ لیکن اس بار یہ امتحان کلاس 1 سے کلاس 12 تک کے تمام طلبہ کے لیے لیاجارہا ہے۔ پنجاب ایجوکیشن کونسل نے اس فیصلے کے پیچھے دو وجوہات بتائی ہیں۔اس سلسلے میں پنجاب ایس ای سی آر ٹی کے ڈائریکٹر کے جاری کردہ حکم کے مطابق کلاس 1 سے 8 تک کے طلباء کو آف لائن اور آن لائن دونوں کاآپشن ملے گا۔ وہ گھر بیٹھے اسکول میں آف لائن وضع یا آن لائن موڈ پر پری بورڈ امتحان دے سکتے ہیں۔ لیکن نویں سے بارہویں تک کے طلباء کے لیے صرف آف لائن امتحان لیا جائے گا۔ انہیں اسکول (امتحانی مرکز) جاکر امتحان دینا ہوگا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close