حیدرآباد

پروفیسر شمس الہدیٰ ، شعبہ اُردو مانو کے نئے صدر

حیدرآباد، 15 جولائی (ہندوستان اردو ٹائمز) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے یونیورسٹی قواعد کے مطابق پروفیسر شمس الہدیٰ دریابادی کو شعبہ اُردو کا صدر مقرر کیا ہے۔

انہوں نے آج پروفیسر محمد فاروق بخشی سے عہدہ کا جائزہ لے لیا۔ پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق وہ دو سال تک اس عہدہ پر فائز رہیں گے۔ شعبہ کے ریسرچ اسکالرس و طلبہ نے نئے صدر کے اعزاز میں آج صبح ایک تہنیتی تقریب منعقد کی۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button