پرواز کے دوران کھانے میں سانپ کا کٹا ہوا سر، خوفناک ویڈیو وائرل

ہوائی جہاز میں کھانے کی فراہمی کے دوران پیش آنے والے عجیب و غریب واقعات اکثر سننے کو ملتے ہیں، جنہیں سن کر طبیعت عجیب سی ہو جاتی ہے۔
ایک ایسا ہی واقعہ جرمنی جانے والی پرواز کے دوران پیش آیا جس کی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کے منہ کا ذائقہ بھی خراب ہوگیا۔
ہوا کچھ یوں کہ ترکی میں مقیم ایک مقامی ایئر لائن کی فلائٹ اٹینڈنٹ اپنے کھانے میں سانپ کا کٹا ہوا سر دیکھ کر حیران رہ گئی۔
کیبن کریو کے رکن نے دعویٰ کیا کہ وہ دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے جب انہیں آلو اور سبزیوں کے درمیان ایک چھوٹے سائز کے سانپ کا فرائی کیا ہوا سر پلیٹ میں نظر آیا۔
Severed snake head found in a Sunexpress in-flight meal.
The flight was enroute to Düsseldorf from Ankara when a cabin crew member, who had eaten most of the meal, found it.
Dead snails have previously appeared in the airline’s flight meals.
A company providing catering suspended pic.twitter.com/nAgg2wSUIK— Handy Joe (@DidThatHurt2) July 26, 2022
دوسری جانب پرواز میں کھانا فراہم کرنے والی کیٹرنگ کمپنی نے اس دعوے کو مسترد کر دیا، کمپنی ترجمان کا کہنا ہے کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں۔
صورتحال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایئرلائن نے فوڈ سپلائی کرنے والی کمپنی کے ساتھ امعاہدہ معطل کر دیا اور واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی گئی اس واقعے کی ویڈیو میں سانپ کا سر کھانے کی ٹرے کے درمیان پڑا ہوا دکھایا گیا ہے۔
مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔