قومی

’پردھان منتری جن دھن لوٹ یوجنا‘ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے پر راہل گاندھی کاحملہ

نئی دہلی4اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پیرکو پیٹرول، ڈیزل ،ایل پی جی ،اوررسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ یہ ایک ’’پردھان منتری جن دھن لوٹ یوجنا‘‘ہے۔انہوں نے ٹویٹر پر ایک گراف بھی شیئرکیاہے جس میں موٹرسائیکلوں، کاروں، ٹریکٹروں اور ٹرکوں کے پیٹرول ٹینک بھرنے کی موجودہ قیمت کا 2014 میں قیمتوں سے موازنہ کیاہے۔

راہل گاندھی نے کہا، ’’پردھان منتری جن دھن لوٹ یوجنا‘‘۔کانگریس کے چیف ترجمان رندیپ سرجے والا نے ٹویٹ کیاہے کہ مودی حکومت کے دورمیں اب ہر صبح اپنے ساتھ جوش نہیں بلکہ مہنگائی کا دکھ لے کر آتی ہے۔ فیول لوٹ کی نئی قسط میں آج صبح پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 40 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

سی این جی بھی 2.50 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی۔ انہوں نے الزام لگایاہے کہ بی جے پی کو ووٹ دینا مہنگائی کا مینڈیٹ ہے۔پیر کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر 40 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیاگیا۔ دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں پیٹرول کی قیمت میں کل 8.40 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button