عجیب و غریب

پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت مکان دلانے کے بہانے لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری

مظفر نگر (یو پی) ،09 ؍اکتوبر (ہندوستان اردو ٹائمز)  اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے بھوپا تھانہ علاقے کے ایک گاؤں میں ایک 22 سالہ لڑکی کو دو نوجوانوں نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور یہ واقعہ موبائل فون پر بھی ریکارڈ کیا گیا۔ یہ معلومات پولیس نے ہفتہ کو دی۔

 

پولیس کے مطابق یوگیش کمار اور ببلو پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت مکان دلانے کے بہانے لڑکی کو کھیت میں لے گئے اور باری باری اس کے ساتھ عصمت دری کی۔ پولیس نے بتایا کہ ایک ملزم نے اپنے فون سے اس فعل کی ویڈیو بھی بنائی۔ بعد میں یوگیش نے جمعرات کو متاثرہ خاتون کو ویڈیو حذف کرنے کا وعدہ کیا اور اس نے مبینہ طور پر اس کے ساتھ دوبارہ عصمت دری کی۔

 

اس نے بتایا کہ یوگیش نے ویڈیو حذف نہیں کی اور اس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی۔ایس ایچ او راجکمار رانا کے مطابق متاثرہ کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 376 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ایس ایچ او نے کہا کہ معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے اور متاثرہ کو طبی معائنے کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close