بین الاقوامی

پاکستان کے اسلام آباد ، پشاور ، ایبٹ آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف کا ماحول

اسلام آباد ( ہندوستان اردو ٹائمز ) اسلام آباد ، پشاور، ایبٹ آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے ان علاقے دیر بالا ، سوات ، دیامر ، چلاس، بنوں ، نوشہرہ ، مالا کنڈ،صوابی ، چارسدہ،سرگودھا، میانوالی، ملتان ، فیصل آباد , پنڈ دادنخان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں 218 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔زلزلے کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button