کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کو دل کا دورہ

لاہور (ہندوستان اردو ٹائمز) پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان انضمام الحق دل کے دورہ پڑنےکےباعث لاہور کے ایک مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔انضمام الحق کو گزشتہ شب ہارٹ اٹیک کے بعد ان کی انجیوپلاسٹی ہوئی ہے، اہل خانہ کے مطابق دل میں تکلیف محسوس ہونے پر انہیں فوری طور پر اسپتال لایا گیا ہے، جہاں ان کی انجیوپلاسٹی کی گئی ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق انضمام کو ایک اسٹنٹ ڈالا گیا ہے، ابھی فی الحال وہ خصوصی نگہداشت اور نگرانی میں ہیں۔ سابق کرکٹر اب طعبیت میں بہتری محسوس کررہے ہیں اور ان کے عزیز واقارب نے ان کی مکمل صحتیابی کے لئے دعائوں کی درخواست کی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close