دہلی

پاپولرفرنٹ آف انڈیاپر پابندی سے آستانۂ اجمیری کے مجاورمسرور ۔ پی ایف آئی پر پابندی قابل مستحسن اقدام ہے: زین العابدین علی چشتی

نئی دہلی ،28ستمبر (ہندوستان اردو ٹائمز) پاپولر فرنٹ آف انڈیا، جس سے آر ایس ایس کو زمینی سطح پر سخت ٹکر مل رہی تھی، پربی جے پی حکومت نے مبینہ دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے سبب پانچ سال کے لیے پابندی عائد کردی ہے ،یہ فیصلہ پچھلے چند دنوں کے دوران ملک بھر میں چھاپوں اور گرفتاریوں کی مہم کے بعد ہوا۔ اس تناظر میں غریب نواز کے آستانہ کے مجاور زین العابدین علی چشتی نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پابندی کے مرکزی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

زین العابدین نے کہا کہ یہ کارروائی مبینہ دہشت گردی کو روکنے کے لیے کی گئی ہے۔ مرکز کے اس فیصلے کا سبھی کو خیر مقدم کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے پر معنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دیر آید درست آید۔ حکومت وقت نے جو قدم اٹھایا ہے اور پی ایف آئی پر پابندی عائد کی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ دراصل یہ پابندی بہت پہلے لگ جانی چاہیے تھی۔یہ تنظیم مبینہ طور پر ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث تھی اور ملک کیخلاف سازشیوں کے جال بن رہی تھی۔

حکومت نے اس سلسلے میں کوئی جلد بازی نہیں کی بلکہ پوری تحقیقات کے بعد قدم اٹھایا۔ حکومت نے جس انداز میں کارروائی کی ہے اس کی ستائش کرنی چاہیے۔زین العابدین علی چشتی نے کہا کہ میرا تو ماننا ہے کہ اس س قسم کی جو بھی تنظیمیں سرگرم ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنی چاہیے تاکہ یہ عناصر اپنے مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکیں ملک میں اتحاد و امن برقرار رہے۔میں نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اس قسم کی تنظیموں سے دور رہیں ساتھ ہی ملک کے مفادات میں سرگرم رہیں۔آل انڈیا صوفی سجادہ نشیں کاونسل کے صدر نصیر الدین چشتی نے بھی مرکزی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی فرد یا تنظیم ملک سے بڑا نہیں ہے۔

نصیر الدین چشتی نے ایک بیان میں کہا کہ اس کارروائی کے لیے حکومت کو مبارک باد دیتا ہوں ،ہم لوگوں نے پچھلے ماہ ہی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ اس قسم کی تنظیموں پر پابندی عائد کی جائے۔جو ملک کے خلاف کام کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ملک کے خاص طور پر مسلمان نوجوانوں سے درخواست کرتا ہوں کہ حکومت کے اس فیصلے کو مثبت انداز میں قبول کریں۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ چند نام نہاد گوشہ نشیں قبوری مولویوں نے قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال سے ملاقات کرکے پی ایف آئی پر پابندی لگانے کی درخواست کی تھی ۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button