دیوبند

پانچ منٹ کی بارش میں سڑکیں ہوئی پانی پانی،میونسپل بورڈ کی صفائی مہم کی کھلی پول

دیوبند،14؍جولائی(رضوان سلمانی)دیوبند میں محض پانچ منٹ کی بارش میں ہی میونسپل بورڈ دیوبند کے صفائی مہم کی پول کھول کر رکھ دی ۔معمولی سی بارش میں ہی شہر کی سڑکیں پانی پانی ہوگئیں جس سے کافی دیر تک لوگوں کو سخت پریشانی کاسامنا کرنا پڑا ۔اس دوران نالے اور نالیاں کوڑے سے اٹ گئی جس سے پانی کی نکاسی پوری طرح بند ہوگئی ۔

جمعرات کو صبح سے ہی سخت دھوپ کیوجہ سے لوگ پسینہ پسینہ تھے لیکن شام قریب 4؍بجے اچانک کالے بادل چھاگئے اور بارش ہونے لگی جس سے لوگوں کو کافی راحت پہنچی لیکن معمولی سی بارش نے ہی میونسپل بورڈ کے صفائی مہم کے دعووں کی پول کھول کر رکھ دی ۔محض پانچ منٹ کی بارش سے سڑکوں پر پانی بھر گیا ۔

 

دارالعلوم چوک،مدنی روڑ،عید گاہ روڑ،بڑضیائو الحق،محلہ خانقاہ وغیرہ کی سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے سبب لوگوں کو کافی پریشانی اٹھانی پڑی۔لوگوں کا الزام ہے کہ نالے اور نالیوں کی ناقص صفائی کے سبب پانی کی نکاسی نہیں ہورہی ہے جس سے سڑکوں پر معمولی بارش سے ہی پانی بھر جاتا ہے ۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button