دہلیعجیب و غریب

پارکنگ کے تنازع پر باپ بیٹے کو گھر میں گھس کر ماری گولی ، علاقے میں کشیدگی کے بعد پولیس کی بھاری نفری تعینات

نئی دہلی ، 17فروری (ہندوستان اردو ٹائمز) شمال مشرقی دہلی کے جمنا وہار علاقے سے ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ جہاں پارکنگ کے تنازع پر بدمعاشوں نے دو افراد کو گولی مار دی۔ جھگڑا اس قدر بڑھاکہ اس نے خوفناک شکل اختیار کر لی ہے، اس واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی کو دیکھتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

یہ واقعہ جمعرات کی دیر رات پیش آیا جہاں باپ- بیٹے وریندر اگروال اور سچن اگروال کو گولی مار دی گئی۔ جس کا الزام محلے میں رہنے والی دوسری برادری کے لوگوں پر لگایا گیا ہے۔ ملزمان کی شناخت عارف اور فرقان کے نام سے ہوئی ہے۔متاثرہ ویریندر کی بیٹی لکشمی اگروال نے بتایا کہ والد اور بھائی دیر رات شادی سے واپس آئے تھے۔محلے میں رہنے والے فرقان عرف فاروق کے کرایہ دار عارف نے گاڑی گلی کے درمیان کھڑی کر رکھی تھی۔ الزام ہے کہ جب وریندر اگروال نے گاڑی ہٹانے کو کہا تو عارف اور فرقان لڑنے لگے۔ کچھ دیر بعد ان لوگوں نے باہر سے غنڈے بھی بلوا لیے۔ جس کے بعد غنڈوں نے وریندر اگروال کے گھر پر فائرنگ شروع کردی۔بدمعاشوں نے گھر میں گھس کر اہل خانہ پر حملہ کیا۔

اس واقعے میں دونوں باپ بیٹے کو دو گولیاں لگیں۔ جس کے بعد ان لوگوں کو اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹرز کے زیر علاج ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پایا جارہا ہے۔ فرقان اور عارف اکثر لوگوں سے جھگڑتے رہتے ہیں۔وہیں ہندؤں کی ایک تعداد کا یہ بھی گمان ہے کہ یہ واقعہ صرف دوسری برادری (ہندوؤں) میں دہشت پھیلانے کے لیے کیا گیا ہے۔ دہلی پولیس کے مطابق اس معاملہ میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جبکہ 2 دیگر ملزمان مفرور ہیں۔ دہلی پولیس کی تقریباً نصف درجن ٹیمیں ملزمان کی تلاش میں لگی ہوئی ہیں۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button