کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش نے نیدرلینڈز کو 9 رنز سے دی شکست

ملبورن، 24اکتوبر (ہندوستان اردو ٹائمز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں بنگلہ دیش نے نیدرلینڈز کو 9 رنز سے شکست دے دی۔ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

بنگلادیش کی جانب سے دیے گئے 145 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 135 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔بنگلادیش کے تسکین احمد نے 25 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے تھے۔

نیدرلینڈز اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے میچ کو بارش کی وجہ سے دو بار کچھ دیر کے لیے روکا گیا تھا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button