ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : کوہلی ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے

نئی دہلی ، 2نومبر (ہندوستان اردو ٹائمز) T20 ورلڈ کپ 2022 میں و راٹ کوہلی کی شاندار کارکردگی جاری ہے۔ کوہلی نے بنگلہ دیش کے خلاف 44 گیندوں پر ناقابل شکست 64 رنز بنائے۔ اس ورلڈ کپ میں یہ ان کی تیسری نصف سنچری ہے۔ کوہلی نے ٹورنامنٹ کا آغاز پاکستان کیخلاف ناقابل شکست 82 رنز کے ساتھ کیا اور ان کی شاندار بلے بازی بلا روک ٹوک جاری ہے۔ کوہلی اس ٹورنامنٹ میں اب تک تینوں بار 60 سے زیادہ رنز کی اننگز کھیل چکے ہیں۔ کوہلی جنوبی افریقہ کے خلاف صرف 12 رنز بنا سکے۔
کوہلی نے موجودہ ٹورنامنٹ میں 220 کی حیرت انگیز اوسط سے 220 رنز بنائے ہیں۔ کوہلی نے اب تک کھیلی گئی چار اننگز میں تین نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ ان تینوں میں سے انہوں نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دو نصف سنچریاں بنائیں ،جبکہ ایک نصف سنچری اسکور کا تعاقب کرتے ہوئے بنائی۔ کوہلی اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ وہ اب تک 19 چوکے اور سات چھکے لگا چکے ہیں۔
کوہلی ٹی ٹوئنٹی کی دنیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ کوہلی نے 23 اننگز میں 88.75 کی اوسط سے 1065 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 13 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ اس کے ساتھ کوہلی نے ورلڈ کپ میں 1016 رنز بنانے والے سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔