حیدرآباد

ٹی شرٹس پرقرانی آیات،حیدرآباد میں دل آزار حرکت پر مقدمہ درج ۔اسٹاک ضبط

حیدرآباد (ہندوستان اردو ٹائمز) شہرحیدرآباد کی ایک دکان میں قرانی آیات اورکلمہ طیبہ پرنٹ کی ہوئی ٹی شرٹ کی فروخت پر مسلمانوں میں شدید برہمی کی لہردوڑ گئی۔ سلطان بازار میں واقع ایک کپڑوں کی دکان میں میں بعض ٹی شرٹس پائی گئیں جن پر قرآنی آیات اور کلمہ طیبہ پرنٹ تھا۔ اس طرح کی دل آزارحرکت پرشہریان حیدرآباد میں برہمی کی لہردوڑ گئی۔

محمد خلیل الرحمن قریشی نے سلطان بازارپولیس اسٹیشن میں مینوفیکچرر اوردکاندار کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے تحریری طوررپرشکایت درج کروائی۔ پولیس نے دکان سے اسٹاک کو ضبط کرلیا۔ واضح رہے کہ وقفہ وقفہ سے مسلمانوں کی دل آزاری کی جارہی ہے اوربعض عناصراس طرح کی شرپسندی کرتے ہوئے ملک کی پرامن فضاء کو مکدرکرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button