اہم خبریں

ٹھیکے پر اساتذہ کی تقرری کی تجویز پاس نہیں ہوسکی

نئی دہلی، 19 جنوری (یو این آئی) اساتذہ کی زبردست مخالفت اور ہنگامے کی وجہ سےدہلی یونیورسٹی کی ایکزی کیٹیو کونسل میں ٹھیکے پر اساتذہ کی تقرری کی تجویز پاس نہیں ہوسکی۔
جمعہ کو دوپہر تین بجے سے پوری رات چلی میٹنگ میں زبردست ہنگامہ آرائی اور مخالفت ہوئی جس کی وجہ سے میٹنگ ملتوی کرنی پڑی اور ٹھیکے پر اساتذہ کی تقرری کی تجویز پر کوئی بات نہیں ہوسکی۔
دہلی یونیورسٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن (ڈیوٹا) کے نائب صدر سدھانشو کمار نے یو این آئی کو بتایا کہ ایکزی کیٹیو کونسل کے منتخب ممبران نے ٹھیکے پر اساتذہ کی تقرری کی زبردست مخالفت کی کہ وائس چانسلر کو میٹنگ ملتوی کرنی پڑی۔
انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ خود ساختہ طریقے سے بھی یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) قانون۔2018 کا نفاذ کرسکتی ہے جو غیر جمہوری اور قانون کے مطابق نہیں ہے۔ اکیڈمک فار ایکشن ڈیولپمنٹ سےمنسلک ٹیچرز لیڈر راجیش جھا نے کہا کہ ایکزی کیٹیو کونسل کے دو ممبران کمرے کے دروازے پر مخالفت میں لیٹ گئے جنہیں عبور کرکے وائس چانسلر میٹنگ میں حصہ لینے کے لئے کمرے میں داخل ہوئے۔ 
مسٹر جھا نے کہا ہے کہ چھ ممبران نے اساتذہ کے مارچ پر ہوئے لاٹھی چارج کے خلاف مذمتی قرار بھی پیش کیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close