بین الاقوامیعجیب و غریب
ٹورنٹو کے میئر کا اپنی خاتون اسٹاف سے’ تعلقات ‘کا اعتراف

نیویارک،11فروری (ہندوستان اردو ٹائمز) ٹورنٹو کے میئر جان ٹوری نے اپنی خاتون اسٹاف سے تعلقات کا اعتراف کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹورنٹو کے میئر نے تعلقات کے اعتراف کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
اس حوالے سے میئر جان ٹوری کا کہنا ہے کہ ٹورنٹو سٹی کی اسٹاف سے تعلقات پر اہلیہ اور خاندان سے شرمندہ ہوں۔ 68 سالہ جان ٹوری نے کہا کہ میرا اس خاتون سے تعلق رواں سال کے شروع میں ختم ہو گیا تھا اور وہ شہر چھوڑ کر جا چکی ہیں۔
انہوں نے اس خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم غیر ملکی میڈیا کے مطابق وہ 31 سالہ خاتون میئر کی مشیر تھیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ان سب سے معذرت خواہ ہوں، جو میری ان حرکتوں سے مجروح ہوئے ہیں۔جان ٹوری نے یہ بھی کہا میرا اور اس خاتون کا تعلق کورونا کے دنوں میں قائم ہوا تھا۔
ہماری یوٹیوب ویڈیوز