بین الاقوامی

ٹرمپ کی مبینہ نئی آڈیو لیک

نیویارک ، 5فروری (ہندوستان اردو ٹائمز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم میں دھاندلی کا ڈراما رچایا جس کا انکشاف ان کی سامنے آنے والی مبینہ نئی آڈیو میں ہوا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی آڈیو منظر عام پر آئی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے گزشتہ انتخابی مہم میں دھاندلی کا ڈراما رچایا تھا اور ٹرمپ کی ٹیم نے الیکشن ہارنے کے دو روز بعد دھاندلی کا پروپیگنڈا کیا تھا۔منظر عام پر آنے والی آڈیو لیک میں ٹرمپ کی انتخابی مہم کا سربراہ دھاندلی کا شور مچانے کی ہدایت دے رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ ڈیموکریٹس نے الیکشن چوری کرلیا۔ اس معاملے کو میڈیا میں اچھالا جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن چوری ہونے کا ڈرامہ رچانے کیلیے مدد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔دوسری جانب امریکی سیاسی حلقوں میں کہا جا رہا ہے کہ آڈیو لیک ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی 2024 کے صدارتی الیکشن لڑنے کی مہم متاثر ہوسکتی ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button