ٹرانسفارمر تبدیل کرانے کے لئے خواتین نے کیا احتجاجی مظاہرہ

دیوبند،19؍ جولائی(رضوان سلمانی) گزشتہ ایک ہفتہ سے پھنکے ٹرانسفارمر کو محکمہ بجلی کی جانب سے تبدیل نہ کئے جانے سے ناراض محلہ ششی نگر کی خواتین نے محکمہ بجلی کے خلاف مظاہرہ کیا ،خواتین نے ایس ڈی ایم دیوبند کو میمورنڈم دے کر اس مسئلہ کاحل کرنے کا مطالبہ کیا۔ آج ششی نگر کی بڑی تعداد میں خواتین ایس ڈی ایم دفتر پہنچی اور مظاہر کیا ،
خواتین کاکہنا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتہ سے ہمارے علاقہ کا ٹرانسفارمر پھنکا ہواہے اور محکمہ بجلی کے افسران اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں،بجلی نہ آنے سے اس شدید گرمی میں لوگ پریشان ہیں،خواتین اورچھوٹے بچوں کی حالت خراب ہے، گرمی کے سبب لوگ بیمار ہورہے ہیں،جبکہ بجلی کے سامان بھی گھروں میں شو پیس بن کر رہ گئے ہیں،خواتین کاکہنا تھاکہ گزشتہ ریاستی وزیر اور دیوبند اسمبلی رکن کنور برجیش سنگھ نے بھی 250؍ کے وی کا الگ سے ٹرانسفارمر رکھے جانے کو لیکر محکمہ کے ایکس ای این کو مکتوب بھیجا تھا لیکن محکمہ کے افسران نے اس مکتوب بھی نظر انداز کردیا اور آج تک ٹرانسفارمر نصب نہیں کیاجاسکا،
مظاہرہ کررہی خواتین ایس ڈی ایم دیوبند دیبک کمار سے خراب پڑے ٹرانسفارمر کو جلد از جلد تبدیل کرائے جانے مطالبہ کیا اور انتباہ دیا کہ اگر جلد ازجلد ان کا ٹرانسفارمر تبدیل نہیںکرایا گیا تو خواتین سڑکوں پر اتر کر مظاہرہ کرینگی،ایس ڈی ایم دیوبند نے خواتین کو یقین دہانی کراکر واپس بھیجا،اس موقع پر سویتا، منجو،سپنا، پریہ،پوجا،رجنیش،للیتا،میناکشی،مونیکا،آرتی،راکھی، سنیتا سمیت کثیرتعداد میں خواتین موجود تھیں۔