ممبئی
ٹاٹا گروپ کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر پالن جی مستری کاانتقال

ممبئی، 28جون (ہندوستان اردو ٹائمز) شاپور جی پالن جی گروپ کے سربراہ پالن جی مستری کا یہاں ان کی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا۔کمپنی کے حکام نے منگل کو یہ معلومات دی۔ مستری ٹاٹا گروپ کے سب سے بڑے انفرادی شیئر ہولڈر تھے۔ان کے پاس گروپ میں 18.4 فیصد حصص تھے۔ ان کی عمر 93 برس تھی۔
حکام نے بتایا کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب جنوبی ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر سوتے ہوئے ان کی موت ہو گئی۔بتا دیں کہ پالن جی مستری ہندوستانی نژاد آئرش شہری تھے۔ اس کی بیوی کا نام پیٹسی پیرین ڈوباش ہے۔ ان کے بیٹے سائرس مستری اور شاپور مستری ہیں۔ سائرس مستری ٹاٹا گروپ کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔
ہماری یوٹیوب ویڈیوز