ویڈیوز

سیلاب کے باوجود لڑکا دلہن لے جانے پر بضد، رخصتی کیسے ہوئی؟ دلچسپ ویڈیو

پٹنہ (ہندوستان اردو ٹائمز) شدید بارشوں کے باعث ریاست بہار میں سیلابی صورتحال نے دلہا کو کشتیوں میں بارات لےجانے پر مجبور کردیا، کشتیوں میں بارات اور دلہن کی رخصتی کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بہار میں مون سون بارشوں کے باعث دریا بھپرے تو کئی گاؤں زیر آب آگئے لیکن دلہا کو اپنی دلہن کی رخصتی سے نہ روک سکے۔ضلع سمستی پور کے گاؤں گوبرسیتہا ان دنوں سیلاب کے باعث زیر آب آیا ہوا ہے لیکن دلہا نے اپنی شادی کےلیے تین کشیتاں بک کیں اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ بارات لیکر دلہن کے گھر پہنچ گیا۔

 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن رخصت ہونے کے بعد اپنی سسرال بھی انہی کشتیوں میں سوار ہوکر جارہی ہے جس میں بارات آئی تھی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close