ویڈیوز

حاضر دماغی نے دوست کو مرنے سے کیسے بچایا؟ حیرت انگیز ویڈیو

وڈارکا :  ایک عمارت کی بالکونی میں کھڑا شخص اچانک موت کے منہ میں جانے سے بچ گیا، قریب کھڑے دوست نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کی جان بچالی۔

جنوبی ہندوستان کے شہر وڈاکارا میں مقامی بینک کی پہلی منزل کی بالکونی میں اپنی تنخواہ لینے کیلئے آنے والے افراد کھڑے تھے کہ ایک شخص جو دیوار کے ساتھ ہاتھ باندھے کھڑا تھا اچانک غنودگی کے عالم میں گرنے لگا۔

ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ شخص جو تقریباً گر چکا تھا اس کے پاس کھڑے اس کے دوست نے بجلی کی تیزی کے ساتھ اس کا پاؤں پکڑ کر اسے سہارا دیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ شخص بے ہوش ہو کر گر پڑا تھا، ساتھ کھڑے شخص نے بیہوش ہونے والے شخص کو فوری طور پر پکڑا اور دیگر لوگوں کو مدد کے لیے پکارا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گرنے والا آدمی موت کے منہ سے کیسے واپس آیا، مذکورہ شخص کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں اب اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close