حیدرآباد

وین ۔کے سرکل کی جانب سے ون ڈش مقابلہ کا انعقاد،مختلف ماہرین پکوان کی شرکت

حیدرآباد(راست) وین کے سرکل کی جانب سے ون ڈش مقابلہ کاانعقاد جوویل بینکویٹ ہال مانصاحب ٹینک میں عمل میں لایاگیا۔ اس مقابلہ کا مقصد یہ تھا کہ جو خواتین اپنے گھروں میں نئے ڈیشیس تیار کرتی ہیں اور بہترین پکوان کرتی ہیں ان کے پکوان سے دنیا کوواقف کروانا اوران کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ ان کے پکوان کے بارے میں معلومات حاصل کرناتھا۔ ججس کے فرائض نواب احمدعالم خان(ایجوکیشننسٹ وبزنس میان) ،ڈاکٹر وسیم حنیف ( ماہرڈاکٹر،برطانیہ)، مظہر خان (پروپرائٹر حیدرآباد ہائوز ہوٹلس) ، ہریش کوٹھاری (ایف آئی ایچ آر) ، محمدمعین علی خان (بننے نواب مسالہ) نے انجام دیئے ۔

اس مقابلہ میں پہلا انعام فہد بن اسماعیل (ٹسٹی ٹچ منگولین)،دوسرا انعام اسماء رحمن کو اورتیسرا انعام طیبہ بادام جالی کوحاصل ہوا۔ پہلا مقام حاصل کرنے والوں کودس ہزار،دوسرا مقام حاصل کوپانچ ہزار اور تیسرے انعام حاصل کرنے والوں کوڈھائی ہزارروپئے انعام دیاگیا اور سرٹیفیکٹ سے نوازاگیا۔ نواب احمدعلی خان نے اس مقابلہ پرخوشی کااظہار کیا اورکہاکہ حیدرآباد کے پکوان ساری دنیا میں مقبول ہیں۔

وین ۔کے کی جانب سے یہ منفرد مقابلہ کااہتمام کیاگیا۔ اس مقابلہ سے لوگوں کو کھانوں کے متعلق بہت کچھ سیکھنے ملے گا اور نئے ڈشیس کھانے کا موقع ملے گا اور نئے پکوان کرنے والوں کی ہمت بڑھے گی۔ اس مقابلہ میں حصہ لینے والوں سے کسی قسم کی فیس نہیں لی گئی تھی۔وین کے گروپ ایڈمین نیلوفر آفرین نے دبئی سے انتظامات کی نگرانی کی اور کہاکہ آگے بھی اس طرح کے ایونٹس منعقدکیے جاتے رہیں گے۔

اس موقع پرخلیق الرحمن( ٹی آر ایس قائد)، ظفرخان (انٹرنیشنل بزنس میان) ،محمدفصیح الدین، روبینہ بانو(ایڈوکیٹ)،اظہرحسین ، حبیب محسن، عارف نواب، محسن نواب ،سیف خان ،محمدسلام ، محمدمظہر (بلڈر)، عنایت خان امید وصل، محسن احمد،وکی مہرا، سبیل صدیقی، واجد امان اوردیگرموجودتھے۔ محمداعجاز شریف( ایس باس ایونٹس ) نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔واجد علی خان (انگارہ فائی ہوٹلس) اور عمران خان (فیس ڈرما کاسمیٹک کمپنی)نے شکریہ کے فرائض انجام دیئے۔ ا س موقع پر شائقین فوڈ کی کثیرتعدادموجودتھی۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button