دہلی

ویلفیئر پارٹی کے صدرڈاکٹر قاسم رسول الیاس وکارکنان کودہلی پولیس نے لیا حراست میں

نئی دہلی ، 28جون (ہندوستان اردو ٹائمز) نئی دہلی واقع جنتر منتر پر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے پریاگ راج میں گھروں کو منہدم کئے جانے کے خلاف دھرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم آخری وقت میں دہلی پولیس نے اُن کے دھرنے کی اجازت کو خارج کر دیا۔ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے کارکنوں نے جب صبح کے وقت اوکھلا، جمنا پار سمیت دیگر علاقوں سے جنتر منتر کے لیے نکلنا شروع کیا ،

اسی وقت جامعہ نگر پولیس نے اوکھلا سے ہی ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے تمام کارکنان کو حراست میں لے لیا۔ اس کے بعد جب ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے صدر ڈاکٹر قاسم رسول الیاس جب حراست میں لیے گئے کارکنان کو کالکاجی پولیس اسٹیشن سے چھڑانے کے لیے پہنچے تو انہیں بھی پولیس نے حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق قاسم رسول الیاس نے بتایا کہ تقریباً 15 کارکنان کو پہلے جامعہ نگر کی پولیس نے حراست میں لیا تھا۔ اس کے بعد انہیں بھی پولیس نے حراست میں لے لیا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر سید قاسم الیاس رسول سابق جے این یو طالب علم عمر خالد کے والد ہیں،ویلفیئرپارٹی آف انڈیا حراست میں لیے جانے کی خبر رابطہ عامہ کی سائٹ فیس بک پر دی ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button