جموں کشمیر

ویشنو دیوی مندرمیں بھگدڑ ،12 افراد ہلاک، صدرجمہوریہ،وزیراعظم،وزیرداخلہ اور راہل گاندھی کااظہارتعزیت

جموں ، یکم جنوری (ہندوستان اردو ٹائمز) جموں و کشمیر میں ویشنو دیوی کے مندر کے علاقے میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہو گئے۔ حکام نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ صدر جمہوریہ، وزیراعظم، وزیرداخلہ اورراہل گاندھی سمیت سنیئرلیڈران نے افسوس کااظہارکیاہے۔بھگدڑ مندر کے باہر گیٹ نمبر تین کے قریب دوپہرڈھائی بجے کے قریب ہوئی۔ ویشنو دیوی کا مندر جموں سے تقریباً 50 کلومیٹر دور تریکوٹہ پہاڑ پر واقع ہے۔

واقعہ پر تعزیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ انہوں نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سنہا اور مرکزی وزراء جتیندر سنگھ اور نتیا نند رائے سے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بات کی ہے۔مودی نے ٹوئیٹ کیاہے کہ ویشنو دیوی بھون میں بھگدڑکی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان سے بہت دکھ ہوا ہے۔ سوگوار خاندانوں سے تعزیت۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔حکام نے بتایا کہ بھگدڑ میں 12 افراد ہلاک ہوئے اور لاشوں کو شناخت کے لیے کٹرا بیس کیمپ کے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایاہے کہ 15 زخمیوں کو ماتا ویشنو دیوی نارائن سپر اسپیشلٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ان میں سے دو کی حالت نازک ہے اور کچھ لوگوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔

واقعہ کے تعلق سے ایک عقیدت مند آدتیہ شرمانے بتایاہے کہ وہاں عقیدت مندوں کی بڑی بھیڑ تھی اور بھگدڑ میں فرش پر سوئے ہوئے کچھ لوگ کچل گئے۔حکام نے بتایاہے کہ آخری اطلاعات آنے تک مندر کھلا ہوا تھا اور عقیدت مند پوجاکر رہے تھے۔وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے مرنے والوں اور زخمیوں کے لواحقین کے لیے امدادکااعلان کیاہے۔ پی ایم او نے وزیر اعظم مودی کا حوالہ دیتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ ویشنو دیوی بھون میں بھگدڑ میں جان گنوانے والوں کے خاندانوں کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے ہر ایک کو 2 لاکھ روپے کی مدددی جائے گی۔ زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر نے سلسلہ وار ٹویٹس میں کہاہے کہ شری ماتا ویشنو دیوی کے مزار کے علاقے میں بھگدڑ کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان سے بے حد غمزدہ ہوں۔ میں مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔سنہانے کہاہے کہ وزیر داخلہ امیت شاہ جی سے بات کی ہے۔

انہیں واقعے کے بارے میں آگاہ کیا۔ بھگدڑ کے واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ پرنسپل سکریٹری (ہوم) کی قیادت میں اے ڈی جی پی، جموں اورڈویژنل کمشنر، جموں کے ساتھ ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہاہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی سے بات کی۔ انہیں واقعے کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے ہر ممکن مددکی یقین دہانی کرائی ہے۔صدر رام ناتھ کووند نے کہا کہ بھگدڑ میں عقیدت مندوں کی موت کی خبر سے انہیں بہت دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ صدر نے کہا کہ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

امت شاہ نے ٹویٹ کیاہے کہ ویشنودیوی مندر میں ہونے والے المناک واقعہ سے دل دکھی ہے۔ میں نے اس سلسلے میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے بات کی ہے۔ انتظامیہ زخمیوں کے علاج کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ میں اس حادثے میں جان گنوانے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیاہے کہ ویشنو دیوی مندر میں بھگدڑ افسوسناک ہے۔ میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وہ صورتحال کا جائزہ لینے کٹرا پہنچ رہے ہیں۔ موقع پر موجود عہدیداروں نے بتایا کہ یہ واقعہ نئے سال کے آغاز کے موقع پر درشن کرنے آئے ہوئے عقیدت مندوں کی بھیڑ کی وجہ سے پیش آیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ کاخیرمقدم ہے، اپنے مضامین ومقالات،ادب و کالم اور خبریں ہمیں نیچے دیئے گئے میل پر ارسال فرماکر ممنون ہوں info@hindustanurdutimes.com

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close

adana escort adıyaman escort afyon escort ağrı escort aksaray escort amasya escort ankara escort antalya escort ardahan escort artvin escort aydın escort balıkesir escort bartın escort batman escort bayburt escort bilecik escort bingöl escort bitlis escort bolu escort burdur escort bursa escort çanakkale escort çankırı escort çorum escort denizli escort diyarbakır escort düzce escort edirne escort elazığ escort erzincan escort erzurum escort eskişehir escort gaziantep escort gebze escort giresun escort gümüşhane escort hakkari escort hatay escort ığdır escort ısparta escort istanbul escort izmir escort izmit escort kahramanmaraş escort karabük escort karaman escort kars escort kastamonu escort kayseri escort kilis escort kırıkkale escort kırklareli escort kırşehir escort kocaeli escort konya escort kütahya escort malatya escort manisa escort mardin escort mersin escort muğla escort muş escort nevşehir escort niğde escort ordu escort osmaniye escort rize escort sakarya escort samsun escort şanlıurfa escort siirt escort sinop escort şırnak escort sivas escort tekirdağ escort tokat escort trabzon escort tunceli escort uşak escort van escort yalova escort yozgat escort zonguldak escort