کھیل

ویراٹ کوہلی نے کپتانی چھوڑ نے کا کیا اعلان ، جانیں پورا معاملہ

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بطور کپتان آخری ایونٹ، بطور کھلاڑی سیلکشن کے لیے دستیاب ہوں گا: ویراٹ کوہلی

نئی دہلی ، 17 ستمبر 2021ء (ہندوستان اردو ٹائمز) قومی  کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ سوشل میڈیا سے جاری پیغام میں 31 سالہ ویراٹ کوہلی نے کہا کہ وہ بطور کھلاڑی ٹی ٹونٹی میں سیلکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق ویراٹ کوہلی کے بعد کپتانی کی ذمہ داری روہت شرما کو دی جا سکتی ہے۔ روہت شرما اپنی کپتانی میں ممبئی انڈینز کو 5 بار آئی پی ایل جتوا چکے ہیں ۔ دوسری طرف ویراٹ کوہلی نے بطور کپتان اب تک ایک بھی آئی سی سی تو کیا آئی پی ایل ٹرافی بھی نہیں جیتی ہے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کوہلی کا ماننا ہے کہ انہیں اپنی بیٹنگ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے اور وہ دنیا کا بہترین بیٹسمین بننے کے خواب کو ہی پورا کرنا چاہتے ہیں۔

31 سالہ کوہلی اب تک 95 ون ڈے میچوں میں بھارت کی قیادت کر چکے ہیں، جن میں سے وہ 65 جیتے جبکہ 27 میں شکست ہوئی۔ ویراٹ کوہلی کی جیتنے کی شرح 70.43 فیصد ہے۔ کوہلی 45 ٹی ٹونٹی میچز میں بھی کپتانی کرچکے ہیں جن میں سے 27 میں فاتح رہے اور 14 میں شکست ہوئی۔ دوسری جانب 34 سالہ روہت شرما نے 10 ون ڈے اور 19 ٹی ٹونٹی میچوں میں بھارت کی قیادت سنبھالی، انہوں نے ون ڈے میں 8 جبکہ ٹی 20 میں 15 میچوں میں کامیابی حاصل کی۔

بتادیں کہ کوہلی کی کپتانی پر سب سے بڑی تنقید یہ ہوتی ہے کہ ان کے قیادت سنبھالنے کے بعد آئی سی سی کی کوئی بھی اہم ٹرافی جیتنے میں ناکامی ہے۔ حال ہی میں بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھی ہار گیا ، جس کے بعد انہیں مزید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close