دیوبند

ووٹر لسٹ سے آدھار نمبر منسلک کرنے کے لئے بی ایل او ٹیم گھر گھر جارہی ہے

دیوبند، 29؍ اگست (رضوان سلمانی) الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹ سے تمام ووٹرس کے آدھار نمبر منسلک کرنے کے لئے چلائی جانے والی مہم کے تحت اب بی ایل او کی ٹیم پورے شہر میں گھر گھر جاکر لوگوں کے آدھار نمبر ووٹر لسٹ سے منسلک کررہی ہے ۔پیر کے روز میونسپل بورڈ کی جانب سے تشکیل دی جانے والی بی ایل او ٹیم کے ارکان برلا سود ،احمد غزالی ،شری کانت،رشی پال اور نیرج گوسوامی نے دیوبند کے محلہ گیسٹ واڑہ اور لال فرش پہنچ کر محلہ کے باشندوں کے آدھار نمبر ووٹر لسٹ سے منسلک کئے ۔

اس سلسلہ میں اسی ڈی ایم دیپک کمار نے بتایا کہ ووٹر لسٹ کو آدھار کارڈ سے منسلک کرنے کا کام بوتھ سطح پر افسران کی جانب سے گھر گھر جاکر کیا جارہا ہے ۔انہوں نے شہر کے تمام باشندوں اور ووٹرس سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقہ کے بی ایل او سے رابطہ کرکے اپنے آدھار کارڈ کو ووٹر لسٹ سے منسلک کرالیں ۔

ایس ڈی ایم نے کہا کہ ووٹرس اپنے آدھار نمبر کو ووٹر لسٹ سے منسلک کرانے کے لئے الیکشن آفس یا اپنے بوتھ سے متعلق بوتھ سطح کے افسر کے ذریعہ سے اپنے آدھار نمبر ووٹر لسٹ سے منسلک کراسکتے ہیں ۔اس کے علاوہ اپنے آدھار کارڈ کے نمبر کو ووٹرس خود بھی آن لائن ووٹرلسٹ سے منسلک کرسکتے ہیں ۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button