ہندوستان

وزیر اعظم مودی آج کریں گے وائبرینٹ گجرات سمٹ کا افتتاح، 5 ممالک کے صدر بھی ہوں گے شامل

وزیر اعظم نریندر مودی آج سے تین دن کے گجرات دورہ پر ہوں گے۔ وہ وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ کا افتتاح کریں گے۔ یہ کانفرنس گاندھی نگر میں 18 سے 20 جنوری تک منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں متعدد ممالک کے کاروباری وفد حصہ لے رہے ہیں، لیکن اس میں پاکستان کی شمولیت نہیں ہوگی۔

ریاستی حکومت اور پریس انفارمیشن بیورو(پی آئی بی) نے مودی کے دورہ کا جو شیڈیول جاری کیا ہے اس کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی 17 سے 19 جنوری تک اپنے اس دورہ کے دوران دادر اینڈ حویلی کی دارالحکومت سلواسا بھی جائیں گے۔


گجرات دورہ کے پہلے دن 17 جنوری کو مودی وائبرینٹ گجرات کا افتتاح کریں گے۔ بعد میں دوپہر کے وقت احمد آباد میں نئے اسپتال کا افتتاح کریں گے۔ شام کو سابرمتی ندی کے کنارے وزیر اعظم مودی ایک ’شاپنگ میلے‘ کا بھی افتتاح کریں گے۔ وہ  ان تمام جگہوں پر لوگوں کو بھی خطاب کرے گا۔


وزیر اعظم 18 جنوری کی صبح تین دن کے کانفرنس کا شروعات کریں گے۔ اسی دن دوپہر کو مودی مختلف ممالک کے سربراہان سے الگ- الگ میٹنگ کریں گے۔ اجلاس میں اس مرتبہ پانچ ممالک کے صدر، 30,000  قومی، بین الاقوامی وفد حصہ لے رہے ہیں۔ ان میں ہندوستانی اور بیرونی کمپنیوں کے سی ای او شامل ہوں گے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close