وزیر اعظم رہائشی اسکیم کے تحت مستحقین کو دی مکانات کی چابیاں

دیوبند، 15؍ نومبر (رضوان سلمانی) وزیر اعظم رہائشی اسکیم (دیہی) کے تحت منگل کو 28؍مستحقین کو ان کے گھروں کی چابیاں دی گئیں۔ مکانات کی چابیاں ملنے کے بعد مستحقین کے چہرے خوشی سے کھِل گئے اور انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی خوشی ظاہر کیا۔
اسٹیٹ ہائیوے پرواقع بلاک دفتر میں منعقدپروگرام میں مہمان خصوصی بلاک پرمکھ نمائندہ وجے تیاگی نے مستحقین کو مکانات کی چابیاں دیں۔اس دوران وزیراعلیٰ کی طرف پہلی قسط کی رقم بھی ان کے کھاتوں میں منتقل کی گئی۔ وجے تیاگی نے کہا کہ ریاستی حکومت اپنے انتخابی وعدوں کو پوراکررہی ہے اور بلاتفریق کو سبھی کو فائدہ پہنچارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ سرکاری اسکیموں کا بلا تفریق فائدہ سبھی مستحقین کو پہنچ رہاہے۔ بی ڈی اواعظم علی نے بھی خطاب کیااور 28؍ مستحقین کے ناموں کو اعلان کیا ،جنہیں مکانوں کی چابیاں دی گئی ہیں۔ اس موقع پر انیل پردھان ،سلطان پور،ارجن سنگھ، کلدیپ تیاگی، کپل تیاگی کرڑی وغیرہ موجود تھے۔