اہم خبریں

وزیر اعظم آج افغانستان پر جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

نئی دہلی11اکتوبر (ہندوستان اردو ٹائمز) وزیر اعظم نریندر مودی کل (12 اکتوبرکو) افغانستان کے بارے میں آئندہ جی 20 سربراہی اجلاس میں عملی طور پر شرکت کریں گے۔ وزارت خارجہ (MEA) نے پیرکوکہاہے کہ وزیر اعظم مودی منگل کو افغانستان کے بارے میں گروپ 20 (G20) کے غیر معمولی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزارت خارجہ نے کہاہے کہ مودی اطالوی صدر کی دعوت پر سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزارت نے مزیدکہاہے کہ اجلاس کے ایجنڈے میں انسانی ضروریات کے جواب اور جنگ زدہ ملک میں بنیادی خدمات اور معاش کی رسائی پر بات چیت شامل ہوگی ، جسے اس سال اگست میں طالبان نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ ایم ای اے نے کہاہے کہ ایجنڈے میں سیکورٹی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ اور نقل و حرکت ، نقل مکانی اور انسانی حقوق پر بات چیت بھی شامل ہوگی۔دنیاکی 20 بڑی معیشتوں کے رہنماؤں کے غیر معمولی اجلاس کا اعلان سب سے پہلے 29 ستمبر کو اٹلی کے وزیر اعظم ماریو ڈراگی نے کیا تھا۔ یہ اجلاس 30 اور 31 اکتوبر کو روم میں ہونے والے جی 20 رہنماؤں کے سربراہی اجلاس سے چند ہفتے قبل ہوگا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close