وزیرریل نے پھرکہا،بزرگوں کودی گئی رعایت بحال کرنے کافی الحال کوئی ارادہ نہیں

نئی دہلی 30مارچ(ہندوستان اردو ٹائمز) دو سال قبل ہندوستانی ریلوے نے کورونا وبا کی وجہ سے بزرگوں کو دی گئی چھوٹ ختم کر دی تھی۔کوروناکے بہانے ریل کرائے میں جم کراضافہ ہوا۔آن لائن ٹکٹ،ٹکٹ کے کرائے میں اضافے اورمختلف طریقوں سے جم کرکمائی کی گئی۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کورونا کی وبا تھم گئی ہے اور ریلوے اپنی پوری استطاعت کے ساتھ چل رہا ہے، تو پھر ریل سفر میں بزرگوں کو دی جانے والی چھوٹ کب سے شروع ہوگی؟
ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے اس بارے میں پارلیمنٹ میں جواب دیا ہے۔ ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے بدھ کو لوک سبھا کو بتایا کہ تقریباً سات کروڑ بزرگ شہری تقریباً دو سالوں سے ٹرینوں میں بغیر کسی چھوٹ کے سفر کر رہے ہیں اور ابھی تک اس چھوٹ کو بحال کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ریلوے نے مارچ 2020 میں یہ سہولت متعارف کرائی تھی۔ کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران ملتوی کیا گیا تھا۔ ایوان زیریں میں ایک سوال کے تحریری جواب میں وزیر ریلوے نے کہا کہ فی الحال اس استثنیٰ کو بحال کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
ویشنو نے کہاہے کہ 20 مارچ 2020 سے 31 مارچ 2021 کے درمیان 1.87 کروڑ بزرگ شہریوں نے ٹرینوں سے سفر کیا، جب کہ یکم اپریل 2021 سے فروری 2022 کے درمیان 4.74 کروڑ بزرگوں نے ریل کا سفر کیا۔ ریلوے کے وزیر اشونی وشنو نے لوک سبھا میں وشنو دیال رام کے سوال کے تحریری جواب میں کہاہے کہ آدرش اسٹیشن اسکیم کے تحت ہندوستانی ریلوے میں 1,253 ریلوے اسٹیشنوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان میں سے 1,213 اسٹیشنوں کے پاس ہیں۔