
میسور: وزیر اعظم نریندر مودی کے بھائی پرہلاد مودی میسور میں ایک سڑک حادثے کا شکار ہوگئے۔ وہ اپنی اہلیہ ، بیٹے اور بہو کے ساتھ کار میں سفر کر رہے تھے۔ پرہلا مودی اپنی فیملی کے ساتھ میسور کے قریب واقع بانڈی پورہ جا رہے تھے ۔
تاہم اسی درمیان کڈاکولا کے قریب یہ حادثہ پیش آیا گیا ۔ علاج کے لئے سبھی کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔جانکاری کے مطابق جس وقت یہ حادثہ پیش آیا ہے ، وہ کار سے میسور کے نزدیک بانڈی پورہ جارہے تھے ۔ ان کی کار کڈاکول میں حادثہ کا شکار ہوئے ۔ اس حادثہ میں کار کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔
نیوز ویب سائٹ فائنینشیئل ایکسپریس کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی بیوی جشودا بین بھی بری طرح گھائل ہوگئی ہیں، جسے علاج کے لیئے اسپتال میں منتقل کرایا گیا ہے
ہماری یوٹیوب ویڈیوز