اہم خبریں

وزارت تعلیم ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے قیام کیلئے مسودہ بل تیار کرنے پر کام کر رہی ہے: پردھان

نئی دہلی،26جولائی(ہندوستان اردو ٹائمز) وزارت تعلیم ہندوستان کے ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی آئی) کے قیام کیلئے ایک مسودہ تیار کرنے پر غورکررہی ہے۔حکومت نے پیر کو لوک سبھا میں یہ معلومات دی۔مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہاکہ وزارت تعلیم نے کابینہ کی منظوری حاصل کرنے کے بعد 29 جولائی 2020 کو تعلیم پر قومی پالیسی (این ای پی) 2020 کا اعلان کیا۔ این ای پی ہائر ایجوکیشن کمیشن آف انڈیا کو ایک اہم ادارہ کے طور پر تشکیل دینے کا بندوبست کرتا ہے جس میں چار خود مختار اداروں کے ساتھ ضابطہ اخلاق، منظوری، فنڈز اور تعلیمی معیارات کے تعین کیلئے الگ الگ کام ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس کے مطابق وزارت ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف انڈیا کے قیام کیلئے ایک مسودہ تیار کرنے کی تیاری میں ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close