وزارت اطلاعات ونشریات نے 22 یوٹیوب چینلز کو بلاک کیا

نئی دہلی5اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز) وزارت اطلاعات ونشریات نے قومی سلامتی، خارجہ پالیسی اور امن عامہ سے متعلق پروپیگنڈا پھیلانے کاالزام لگاکر 22 یوٹیوب چینلز کو بلاک کر دیاہے۔ آئی ٹی ضابطہ 2021 کے تحت پہلی بار 18 ہندوستانی یوٹیوب نیوز چینلز کو بلاک کر دیاگیاہے۔ پاکستان میں قائم چار یوٹیوب نیوز چینلز کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔
یوٹیوب چینلز نے ناظرین کو گمراہ کرنے کے لیے ٹی وی نیوز چینلزکے لوگوکا استعمال کیاہے۔ اس کے علاوہ تین ٹوئٹر اکاؤنٹس، ایک فیس بک اکاؤنٹ اور ایک نیوز ویب سائٹ کو بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات ونشریات کی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئے آئی ٹی رولز 2021 کے تحت 18 ہندوستانی یوٹیوب نیوز چینلز کو بلاک کر دیاگیاہے۔
جبکہ پاکستان کے چار یوٹیوب نیوز چینلز کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ ان پر قومی سلامتی، بیرونی ممالک سے تعلقات اور امن عامہ کے بارے میں پروپیگنڈا پھیلانے کا الزام ہے جس کے تحت یہ کارروائی کی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی افواج، جموں و کشمیر اور دیگر کئی مسائل کے بارے میں جعلی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔
اس بات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پربھارت مخالف موادپھیلانے کے خلاف کارروائی پہلے کی طرح جاری رہے گی۔اس میں پاکستان کا منصوبہ بند پروپیگنڈہ بھی شامل ہے۔