کھیل

والد کی موت کا غم لیکر ٹوکیو گئیں وندنا، سب سے زیادہ گول کئے، پھر بھی گھر پر ہو گیا حملہ: جانیں پورا معاملہ

ٹوکیو ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم اپنے پہلے اولمپک تمغے سے چوک گئی ہے لیکن اس نے اپنی کارکردگی سے تمام شائقین کو دنگ کردیا۔ ٹیم کو کانسے کے مقابلے میں برطانیہ سے 3-4 سے شکست ہوئی لیکن پھر بھی ٹیم نے اولمپک تاریخ کی بہترین کارکردگی پیش کی۔ یہاں تک پہنچنے کے لیے ٹیم کی جدوجہد کو سمجھنے کے لیے ہمیں تھوڑا پیچھے جانا پڑے گا۔ خاص طور پر سیمی فائنل میچ ہارنے کے بعد جس نے تمام شائقین کو سوچنے پر مجبور کر دیا۔

ہریدوار کی رہائشی وندنا کٹاریہ (Vandana Katariya) کے گھر پر حملہ کیا گیا۔ سیمی فائنل میں ٹیم ارجنٹینا سے ہار گئی۔ شکست کے بعد وندنا کے خاندان کے افراد کو ذات پات کی گالیاں دی گئیں۔ حالانکہ پولیس میں اس کی شکایت کی گئی ہے اور مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ اس سے یہ سمجھا جا سکتا ہے کہ جب کوئی کھلاڑی کسی دور دراز ملک میں آپ کی نمائندگی کر رہا ہو اور اس کے خاندان کے افراد کے ساتھ ایسا سلوک کیا جائے تو یاسے میں وہ کتنے دباؤ میں کھیلا ہوگا۔ اس کے بعد بھی وندنا کٹاریہ نے برانز کے مقابلے میں برطانیہ کے خلاف گول کیا۔

والد کی موت کے بعد بھی نہیں آئیں گھر

واضح ہو کہ وندنا کٹاریہ کے والد کا 30 مئی کو انتقال ہوگیا تھا۔ اس دوران وہ ایک نیشنل کیمپ بھی تھیں۔ باپ کی خواہش تھی کہ بیٹی اولمپکس میں گولڈ میڈیل جیتے۔ اس خواب کو پورا کرنے کے لیے وندنا اپنے والد کی موت کے بعد گھر نہیں آئی اور تیاریوں میں مصروف رہیں۔ 29 سالہ وندنا نے ایشین گیمز ، ایشیا کپ اور جونیئر ورلڈ کپ میں میڈل جیتے ہیں۔

آٹھ بار کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ہندوستانی ہاکی ٹیم نے ٹوکیو اولمپک (Tokyo Olympics) کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ من پریت سنگھ کی کپتانی والی ٹیم (Indian Men’s Hockey Team) نے اتوار کو کوارٹر فائنل میں برطانیہ کو 1-3 سے شکست دی۔ یہ 41 سال بعد ہے جب مرد ہاکی ٹیم میں ہندوستان نے اولمپک کھیلوں کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

اس مقابلے میں ہندوستان کے لئے دلپریت سنگھ، گرجنت سنگھ اور ہاردک سنگھ نے 1-1 گول کیا جبکہ برطانیہ کا واحد گول وارڈ نے تیسرے کوارٹر کے اختتام سے کچھ دیر قبل پنالٹی کارنر پر کیا۔ اولمپک میں ہندوستان اور برطانیہ کا سامنا 9 ویں بار ہوا اور ہندوستان نے اب جیت شکست کا اپنا ریاکرڈ4-5 کرلیا ہے۔

کوارٹر فائنل مقابلے میں ہندوستانی ٹیم نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پہلے کوارٹر میں ہی دلپریت سنگھ کے گول سے اس نے سبقت بنالی۔ اس کے بعد دوسرے کوارٹر میں گرجنت سنگھ کے گول سے سبقت کو دوگنا کر دیا۔ ہاف ٹائم تک اسکور ہندوستان کے حق میں 0-2 رہا۔ تیسرا کوارٹر ختم ہونے سے تقریباً ایک منٹ پہلے برطانیہ کو پنالٹی کارنر ملا، لیکن وہ اسے گول میں تبدیل نہیں کرپایا۔ اس کوارٹر کے اختتام سے کچھ لمحہ قبل برطانیہ کو ایک اور پنالٹی کارنر ملا، جس پر گول کرکے اس نے اسکور 2-1 کر دیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close