بین الاقوامی

نیپال طیارہ حادثہ: طیارہ آگ کا گولہ کیسے بنا ؟ برآمد بلیک باکس اٹھائے۔ ۔ ۔ ۔

کھٹمنڈو ، 16جنوری (ہندوستان اردو ٹائمز) نیپال کے پوکھرا میں حادثہ زدہ یتی ایئرلائنز کے طیارہ کا بلیک باکس برآمد ہو گیا ہے۔ ایک اعلیٰ افسر نے پیر کے روز یہ جانکاری دی۔تری بھون انٹرنیشنل ہوائی اڈہ، کاٹھمنڈو کے ترجمان پریم ناتھ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ بلیک باکس پیر کی صبح جائے حادثہ پر ملا۔ حادثہ کی وجہ پتہ لگانے میں یہ بلیک باکس اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

اس میں ’فلائٹ رڈار ریکارڈ‘ اور ’کاک پٹ ویو ریکارڈ‘ شامل ہیں جس سے پتہ چل سکے گا کہ آخر اچانک مسافر طیارہ اچانک آگ کا گولہ کیوں بن گیا۔نیپال شہری ہوابازی اتھارٹی کے ترجمان جگن ناتھ نرولا کے مطابق بلیک باکس کو نیپالی فوج کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اتھارٹی کے مطابق بلیک باکس کو پیر کے روز کھٹمنڈو لایا گیا ہے اور جلد ہی یہ حکومت کے ذریعہ تشکیل طیارہ حادثہ جانچ کمیشن کو سونپ دیا جائے گا۔واضح رہے کہ یتی ایئرلائنز کے حادثہ زدہ اے ٹی آر-72 طیارہ نے اتوار کی صبح 10.30 بجے کھٹمنڈو سے پوکھرا کے لیے پرواز بھری تھی اور 10.50 بجے ہوائی ٹرانسپورٹ کنٹرول سے اس کا رابطہ ٹوٹ گیا۔

رپورٹ کے مطابق طیارہ میں 68 مسافر اور پائلٹ عملہ کے چار اراکین سوار تھے۔ ان میں 15 غیر ملکی مسافر بھی تھے جن میں 5 ہندوستانی، 4 روسی، 2 کوریائی کے علاوہ آسٹریلیا، آئرلینڈ، ارجنٹائنا و فرانس کے 1-1 مسافر تھے۔ضلع پولیس ہیڈکوارٹر کے مطابق پیر کی صبح تک 72 میں سے 68 لاشیں برآمد کی گئی ہیں اور بقیہ چار کی تلاش جاری ہے۔ یہ چار لاشیں نابالغ افراد کی بتائی جا رہی ہیں۔ برآمد لاشوں میں سے 35 کی شناخت ہو چکی ہے۔ تھانہ انچارج گیان بہادر کھڑکا نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button