دیوبند

نیم ٹری اسپتال کے اشتراک سے فیضان ہاسپٹل میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

دیوبند، جنوری (رضوان سلمانی) دیوبند کے معروف فیضان میڈی کیئر ملٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل اور نیم ٹری ہاسپٹل دہلی کے اشتراک سے جمعرات کے روز عیدگاہ روڈ پرواقع اسپتال کے احاطہ میں ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا،جس میںہڈیوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر گگن نے شرکت کی اور 150؍ سے زائد مریضوں کی جانچ کی۔ڈاکٹر گنگن نے بتایاکہ ان کے ہاسپٹل کی جانب ملک کے مختلف مقامات پر اسطرح کے فری کیمپ لگائے جاتے ہیں،انہوں نے کہاکہ فیضان ہاسپٹل کے تعاون سے بہت جلد ہڈیوں کے تمام امراض سے متعلق آپریشن بھی کئے جائینگے، جیسے گھٹنے کی تبدیلی ،کولہے کی ہڈی کا آپریشن،کہنی کا بدلنا اور ریڑھ کی ہڈی سے متعلق مسائل کا علاج کرنا وغیرہ شامل ہیں،اس کیمپ میں شریک فیضان ہاسپٹل کے بانی سعد صدیقی اوراحمد صدیقی نے بتایاکہ اس ہاسبٹل کے قیام سے اب تک تقریباً 100؍ فری کیمپ لگائے جاچکے ہیں، انہوں نے کہاکہ چیریٹی ورک کے تحت اس طرح کے فری کیمپ میں آئندہ بھی منعقد کئے جاتے رہیں گے۔ ہاسپٹل کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر سلیم الرحمن نے بتایاکہ فیضان ہاسپٹل میں وقفہ وقفہ کے ساتھ نئی اور جدید میڈیکل سہولیات لائی جارہی ہیں، اسی ضمن یہاں خواتین کے امراض سے متعلق ماہر لیڈی ڈاکٹر ،بچوں کے امراض کے لئے چائلڈ اسپیشلسٹ اور جنرل سرجری وغیرہ کے بہترین انتظام موجود ہیں اور بہت جلد ہاسپٹل میں ہڈیوں کے امراض سے متعلق ماہر معالج کا بھی بندوبست کیا جائیگا،جو نہایت مناسب فیس و اخراجات پر ہڈیوں کے امراض سے متعلق آپریشن کرنا شروع کرینگے۔ اس موقع پر ڈاکٹر اسعد ،ڈاکٹر ملکہ راؤ،ڈاکٹر ورون سنگھ، ڈاکٹر وندنا آریہ،فیصل، سمیر، انصارمسعودی اور سنبل وغیرہ موجودرہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button