ممبئی

نوپور شرما کی حمایت میں پوسٹ کرنے والے کیمسٹ کا قتل، ۵؍ گرفتار

اُمراوتی، 2 جولائی (ہندوستان اردو ٹائمز) مہاراشٹر کے امراوتی شہر میں ایک 54 سالہ کیمسٹ کو کچھ لوگوں نے چاقوسے وار کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق کیمسٹ امیش پرہلدراؤ کولہے نے مبینہ طور پربی جے پی کی معطل ترجمان نوپور شرما کی حمایت میں سوشل میڈیا پر کچھ ریمارکس کیے تھے۔ عہدیداروں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اسی پوسٹ پر کچھ نامعلوم لوگوں نے اُمیش کا قتل کیا ہے۔ ایک پولیس اہلکار کے مطابق 21 جون کو اُمیش کے قتل کے سلسلے میں اب تک کل پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ نوپور شرما نے پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخانہ تبصرے کئے تھے، جس کے خلاف ملک اور دنیا کے کئی حصوں میں مظاہرے ہوئے تھے، اور کل عدالت عظمیٰ نے نوپور شرما پر سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی وجہ سے پورے ملک میں فرقہ واریت کی آگ لگی ہوئی ہے۔امراوتی پولیس کمشنر ڈاکٹر آرتی سنگھ نے ہفتہ کو کہا کہ کیمسٹ کے قتل کے سلسلے میں پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ایک این جی او چلانے والے مرکزی ملزم عرفان خان (32) کی تلاش جاری ہے۔یہ واقعہ راجستھان کے اودے پور میں درزی کنہیا لال کے قتل سے ایک ہفتہ قبل پیش آیا ہے۔

امراوتی سٹی کوتوالی پولیس اسٹیشن کے ایک افسر نے بتایا کہ اُمیش امراوتی شہر میں دوائیوں کی دکان چلاتا تھا۔ اس نے مبینہ طور پر نوپور شرما کی حمایت میں کچھ واٹس ایپ گروپ میں ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔ امیش نے غلطی سے ایسے ہی ایک واٹس ایپ گروپ میں پوسٹ کی، جس میں دوسرے کمیونٹی (مسلمان )کے ممبران بھی تھے۔اہلکار کے مطابق عرفان خان نامی شخص نے مبینہ طور پر امیش کو قتل کرنے کی سازش رچی اور اس کے لیے پانچ لوگوں کی مدد لی۔اس نے بتایا کہ عرفان نے ان پانچ لوگوں کو 10 ہزار روپے دینے اور گاڑی میں بحفاظت فرار ہونے میں مدد کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button