
ممبئی ، 25دسمبر (ہندوستان اردو ٹائمز) مہاراشٹر کے پال گھر ضلع کے وسائی میں ہفتے کے روز ایک ٹی وی شو کے سیٹ پر مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی ٹیلی ویژن اداکارہ تونیشا شرما کے ساتھی اداکار شیزان محمد خان کو خودکشی کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج ہونے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسے پیر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ شوٹنگ کے دوران چائے کے وقفے کے بعد 20 سالہ تیونشا کی لاش واش روم میں لٹکی ہوئی ملی۔
والیو پولیس نے بتایا کہ جب تیونشا کافی دیر تک باہر نہیں آئی تو انہیں دروازہ توڑنا پڑا۔اس کے بعد شوٹنگ ٹیم تقریباً ڈیڑھ بجے تیونشا کو اسپتال لے گئی، جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ تیونشا شرما کے معاونین نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے خودکشی کی ہے تاہم پولیس نے موقع پر تفتیش کی اور کہا کہ کوئی خودکشی نوٹ برآمد نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ قتل اور خودکشی دونوں زاویوں سے اس کی موت کی تحقیقات کریں گے۔اداکارہ تیونشا شرما کی خودکشی سے ممبئی فلم انڈسٹری کو صدمہ پہنچا۔ اب شیجان خان کی گرفتاری سے ممبئی فلم انڈسٹری کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
اداکارہ نے ‘علی بابا: داستانِ کابل’ سمیت کئی شوز میں کام کیا۔ اداکارہ کے اس اچانک قدم سے لوگ حیران ہیں۔ دریں اثنا خودکشی سے چند گھنٹے قبل انہوں نے آخری پوسٹ بھی کی تھی۔تیونشا شرما نے خودکشی سے چند گھنٹے قبل انسٹا پر پوسٹ شیئر کی تھی جو اب وائرل ہورہی ہے۔ خودکشی سے چند گھنٹے قبل تیونشا شرما نے انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت تصویر شیئر کی،اس تصویر کے کیپشن میں تیونشا نے لکھا کہ جو جذبے کے زور پر آگے بڑھتے ہیں، وہ نہیں رُکتے۔
ان کی موت سے ان کے لواحقین اور مداحوں کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ تیونشا سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی تھی۔ وہ اکثر اپنی ’خوبصورت‘ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیا کرتی تھیں۔نوعمر مہلوکہ اداکارہ نے ’عشق سبحان اللہ، گبر پونچھ والا، شیر پنجاب: مہاراجہ رنجیت سنگھ اور چکرورتی اشوک سمراٹ جیسے شوز میں بھی کام کیا۔ اداکارہ کو فتور، بار بار دیکھو، کہانی 2: درگا رانی سنگھ اور دبنگ 3 جیسی بالی ووڈ فلموں میں کام کیا ہے ۔