نوجوان چلتی ٹرین سے گر گیا، ویڈیو نے دل دہلا دیے

نوجوان چلتی ٹرین سے گر کر زخمی ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ممبئی میں 18 سالہ نوجوان لوکل ٹرین سے گر کر زخمی ہوگیا جس کے بعد نوجوان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکے ٹرین کے دروازے پر لٹک کر سفر کررہے ہیں اسی دوران ایک لڑکا قریب لگے کھمبے سے ٹکرا کر نیچے گر جاتا ہے۔
The 18-year-old has been admitted with fractures. He was lucky but many others are not.
Railway police appeal to people to not risk their lives like this.@grpmumbai @HTMumbai @RoadsOfMumbai @mumbaimatterz pic.twitter.com/0iBjuTn3g2— megha sood (@memeghasood) June 24, 2022
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو اس وقت پیش آیا جب کلوا کے بھاسکر نگر کا رہائشی نوجوان دانش حسین خان اپنا توازن کھو بیٹھا اور کھمبے سے ٹکرا کر نیچے گرگیا۔
واقعے کی ویڈیو دوسری ٹرین میں سفر کرنے والے نوجوان کے بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جو وائرل ہوگئی۔
حادثے کے فوری بعد نوجوان کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے پیر اور ہاتھ پر چوٹیں آئی ہیں، ڈاکٹر کی جانب سے اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔